الیکشن 2018: پاکستان کے چھ حلقے جہاں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد


پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کی جانے والی حلقہ بندیوں کے تحت ملک میں چھ حلقے ایسے ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ تعداد میں حق رائے دہی رکھنے والے ووٹروں کے ان حلقوں میں سے سندھ اور خیبر پختونخواہ کے دو دو اور پنجاب اور بلوچستان کا ایک ایک قومی اسمبلی کا حلقہ شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک بھی حلقہ ملک کے بڑے آبادی والے شہروں کراچی، حیدرآباد اور لاہور کا نہیں ہے بلکہ یہ دیہی حلقے ہیں۔

یاد رہے کے نئی حلقہ بندیوں کے تحت پنجاب میں قومی اسمبلی کے کل حلقے کم ہو کر141 رہ گئے ہیں۔

10 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹروں کے ان حلقوں میں اول نمبر پرخیرپختونخوا کے علاقے بنوں کا حلقہ این اے 35 ہے جہاں 11 لاکھ 66 ہزار892 مرد اور خواتین ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔

اس اعتبار پر دوسرے نمبر پر صوبہ پنجاب کے علاقہ حافظ آباد کا حلقہ این اے 87 ہے جہاں 11 لاکھ 56 ہزار 957 مرد و خواتین کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔

ووٹرز

رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا حلقہ صوبہ سندھ کے علاقے کشمور کا ہے حلقہ این اے 197 ہے جہاں 10 لاکھ نواسی ہزار ایک سو انہتر مرد و خواتین کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔

چاغی جوہری دھماکوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والا بلوچستان کا علاقہ ہے اوراس کا حلقہ این اے 268 ہے جس میں کچھ حصہ مستونگ کا بھی شامل ہے۔

ووٹرز

اس کا شمار ووٹروں کی کل تعداد کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہوتا ہے اور یہاں کے 10 لاکھ 83 ہزار 497افراد ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں۔

اس کے بعد سندھ کے علاقے جیکب آباد کے حلقے 196 کا نمبر آتا ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10 لاکھ چھ ہزار 297 ہے۔

خیبر پختونخواہ کا علاقہ ہری پور کا حلقہ ین اے 17۔ اس لحاظ سے آخری نمبر پر ہے اور یہاں ووٹروں کی تعداد ہے 10 لاکھ 3 ہزار 21 ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32469 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp