مظفر آباد میں سو برس کا \’قلی بابا\’


\"QULLIمظفرآباد (کاشف میر سے) ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات، یوم مزدور پر آزاد کشمیر کے بزرگ مزدور نے تاریخ رقم کردی۔ 100 برس کا محنت کش\’\’ حرکت میں برکت \’\’کے اصول پر قائم آج بھی محنت مزدوری میں مصروف ہے، 70 سال سے مزدوری کرتا یہ مزدور مشکل حالات میں رزق حلال کمانے کے ساتھ معاشرے میں پڑھے لکھے بے روزگاروں اور بھکاریوں کیلئے کھلا چیلنچ اور امید کی کرن ثابت ہو رہا ہے۔ 1916ء میں پیدا ہونے والا مظفرآباد کا رہائشی نور محمد \’قلی بابا\’ کے نام سے مشہور ہے۔ کندھے پر پانی کا گیلن اٹھائے آزاد کشمیر کے مظفرآباد کے علاقے چہلہ کا رہنے والا 100 برس کا قلی بابا زندگی کے اس حصے میں آج بھی لوگوں کے گھروں میں پانی پہنچا کر محنت مزدوری کر کے روزی کماتا ہے۔ چشمے سے پانی بھرنا اور گھر گھر دستک دینا، گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے قلی بابا کا معمول ہے، عمر کے سو سال مکمل کرنے والے قلی بابا کی محنت، خوش اخلاقی اور وقت کی پابندی کو علاقے میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بڑھاپے کے ساتھ ساتھ موسم کی سختیاں برداشت کرنے والا قلی بابا نہ صرف اپنے کام سے مطمین ہے بلکہ وہ لوگوں کے گھروں میں پانی پہنچانے کے عمل کو مزدوری کے ساتھ ساتھ ایک نیکی سے تعبیر کرتا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments