سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی خوفناک حرکت کہ دلہن کی موت واقع ہو گئی


ٹوئٹر صارف اور ڈاکٹر ”فاطمہ شیریں“ نے ایک ایسا واقعہ صارفین کو سنانے کا فیصلہ کیا ہے جو نئی نویلی دلہن کیساتھ پیش آیا تھا اور سہاگ رات کو ہی اس کی موت ہو گئی۔ دلہن کو ’اندرونی‘ چوٹیں آئی تھیں اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی اور جب اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو ایسی شرمناک حقیقت سامنے آئی جس کا کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔

فاطمہ شیریں نے ٹوئٹر پر تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ” میری ایک مریضہ کی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت ہو گئی اور بظاہر اسے اندرونی چوٹیں آئیں جو گہری تھیں۔ ہم نے اس کے والد کو پوسٹ مارٹم کیلئے رضامند کیا گیا اور جب رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ اس کا شوہر نفسیاتی مریض تھا جو شادی کی رات لوہے کے راڈ استعمال کرتا رہا۔“

فاطمہ شیریں نے انتہائی دلدوز واقعہ سنانے کے بعد وہی سوال کیا جو معصوم زینب کے قتل کے بعد سب ہی کر رہے ہیں۔ فاطمہ نے لکھا ”وہ لڑکی اپنے ولیمہ کے روز موت کے منہ میں چلی گئی، اور ہم اپنے بچوں کو جنسی خطرات سے نمٹنے کی تعلیم نہیں دے سکتے؟ ہمارا معاشرہ مرنے کا حق دار ہے۔“

فاطمہ نے یہ واقعہ سنایا تو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سوالات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف مہروز ایوب نے پوچھا ”اور پھر کیا ہوا؟ کیا پولیس کو شکایت درج کروائی گئی؟“

فاطمہ نے جواب دیا ”ہاں! لیکن ہم عدالتی کارروائی کی پیروی نہیں کرتے۔ معاف ہی کر دیا ہو گا۔ لڑکی کے والد پہلے ہی ملزم کو معاف کرنے کا سوچ رہے تھے کیونکہ وہ آپس میں رشتہ دار تھے“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).