عمران خان کا چیئرمین نادرا عثمان مبین کو ہٹانے کا مطالبہ


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے عثمان مبین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی تیار کر لی ہے اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو بھی چیئرمین نادرا کے خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر کرنے کے لیے تیار کی گئی پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان مبین کو ن لیگ نے تعینات کیا تھا اور انہوں نے ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد کے لیے ڈیٹا فراہم کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف ہے کہ عثمان مبین کی موجودگی میں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی چیئرمین نادرا عثمان مبین کے خلاف پٹیشن تیار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلد الیکشن کمیشن میں چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن دائر کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).