علیحدگی پسندوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے دو افراد گرفتار


\"wepons\"رینجرز نے \’علیحدگی پسندوں\’ کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دونوں ملزمان کو ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے علاقے سے مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان پر \’کالعدم علیحدگی پسند تنظیم\’ کو اسلحہ مہیا کرنے کا الزام ہے، تاہم ترجمان نے مذکورہ تنظیم کا نام اور گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ترجمان کے مطابق ایک علیحدہ کارروائی میں رینجزر نے نارتھ ناظم آباد میں ایک چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا.
رینجرز نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں بھی کارروائی کی اور ایک مشتبہ شخص فرخ فراز عرف موٹا کو مبینہ طور پر سٹریٹ جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا.رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے 4 جیولری کی دکانیں، ایک اسٹور، 4 ہول سیل ڈیلرز اور 7 بنگلوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
اس کے علاوہ رینجزر نے شہر کے دیگر علاقوں لیاری اور رنچھوڑ لائن سے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے ان افراد میں سے 5 کا تعلق لیاری گینگ وار اور ایک کا تعلق \’بدنام عسکریت پسند تنظیم\’ سے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments