شیخوپورہ میں قبر کی کھدائی کے دوران خزانہ دریافت


شیخوپورہ میں شہری کی موت، قبر کی کھدائی کے دوران زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہرکسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، دوڑیں لگ گئیں

ایک اندازے کے مطابق یہ سکے 3 سو سال سے زائد عرصہ پرانے ہیں جوکہ اس دور میں ایک انمول خزانے سے کم نہیں ہیں ۔ برآمد ہونے والی ہنڈیا جو کانسی کے انمول سکوں سے بھری ہوئی تھی زمین سے ملنے والے ان سکوں کو مقامی نمبردار نے وقتی طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

قبر کی کھدائی کے دوران ملنے والی سکوں سے بھر ی ہوئی ہنڈیا ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے علاقہ بھر کے عوام ان انمول سکوں کو دیکھنے کے لئے گاؤں بٹھل میں جمع ہو گئے جبکہ سرکاری ایجنسیوں نے بھی سکوں کی اطلاع ملنے پر گاؤں بٹھل کا رخ کرنا شروع کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).