خواتین ڈرائیورمکہ مکرمہ کی شاہراہوں پر کیوں نہیں؟


خواتین ڈرائیورمکہ مکرمہ کی شاہراہوں پر نظر نہیں آئیں

سعودی عرب میں خواتین کو24جون 2018سے کار ڈرائیو کرنے کی اجازت مل چکی ہے اور سعودی عرب کے تمام ہی بڑے شہروں میں خواتین گاڑیاں ڈرائیو کرتی نظر آتی ہیں لیکن مقدس شہر مکہ مکرمہ میں کسی خاتون کو گاڑی ڈرائیوکرتے نہیں دیکھا گیا۔

خواتین کو گاڑی ڈرائیوکرنے کی اجازت کے باوجود مقدس شہر مکہ مکرمہ میں اس اجازت پر عمل درآمد نظر نہیں آیا اورمکہ مکرمہ کی شاہراہیں خواتین ڈرائیور کے بغیر دیکھی گئیں۔

سعودی عرب میں اس تاریخ ساز فیصلے کے موقع پرسعودی عرب کے تقریباً تمام ہی بڑے شہروں میں خواتین ڈرائیوروں کے حوالے سے تقریبات کا انعقدا کیا گیا لیکن مکہ مکرمہ میں اس مناسب سے کوئی تقریب نہیں ہوئی ،وہاں کی رہائشی خواتین نے اس خوشی میں حصہ لینے کیلئے صرف گاڑیو ں کے شو روم جانے پرہی  اکتفا کیا۔

مکہ مکرمہ کی ر ہائشی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں ابھی تک خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا کوئی اسکول قائم نہیں کیا گیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).