بانجھ پن کا ناقابل یقین علاج دریافت


سائنسدانوں نے بانجھ پن کا ناقابل یقین علاج دریافت کر لیا

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے ان دکھی جوڑوں کیلئے ایک بہت بڑی دریافت کرلی ہے جس کے نتیجے میں بانجھ پن کے شکار لوگوں میں قدرتی طور پر سپرم اور بیضے پیدا کئے جاسکیں گے۔ تحقیق کے سربراہ عظیم سرانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پہلی دفعہ انسانی جلد کے خلیوں سے سپرم اور بیضہ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ایک بانجھ مرد یا عورت کی جلد سے خلیے لے کر انہیں جنسی خلیات میں بدلا جاسکے گا اور یوں وہ قدرتی طور پر اپنے ہی جسم کے ذریعے اولاد پیدا کرسکیں گے۔

تحقیق کاروں کی ٹیم جلد کے خلیات سے تیار کئے گئے سپرم اور بیضے کو ملا کر ایمبریو بنانے کے تجربات کررہی ہے جن کی کامیابی کے بعد بانجھ پن کا علاج مکمل طور پر بدل جائے گا اور موجودہ طریقوں کی بجائے ایک کامیاب اور قدرتی حل دستیاب ہوجائے گا۔ تحقیق کی تفصیلات سائنسی جریدے "Cell” میں شائع کی جاچکی ہیں۔

Facebook Comments HS