داڑھی والی ماڈل ہرنام کور میری آئیڈیل ہیں جنہوں نے اس مرض کے باوجود ہمت نہیں ہاری


’میں نے بال صاف کرنا چھوڑ دئیے ہیں کیونکہ اب۔۔۔‘ داڑھی والی خاتون نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

رپورٹ کے مطابق شیو ترک کرنے کے بعد اب نووا کی مردوں کی طرح کافی لمبی داڑھی اور مونچھیں ہیں اور دیکھنے سے وہ مرد ہی لگتی ہے۔ نووا نے اپنی اس حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”کم عمری میں ہی میرے چہرے پر بال تھے جو 12سال کی عمر کو پہنچ کر سیاہ اور گھنے ہونے شروع ہو گئے۔ جس پر میں نے خفیہ طور پر ہی شیو کرنا شروع کر دی۔ اس چیز کے متعلق میں نے اپنے ماں باپ کو بھی نہیں بتایا تھا۔ انہیں بھی کئی سال بعد پتا چلا کہ میں اس مرض کا شکار ہوں۔“واضح رہے نووا واحد لڑکی نہیں ہے جو اس مرض میں مبتلا ہے۔ دنیا میں اور بھی کئی خواتین اس کا شکار ہیں جن میں سب سے زیادہ شہرت بھارتی نژاد برطانوی لڑکی ہرنام کور کو حاصل ہوئی۔ وہ بھی شیو نہیں بناتی۔ اس کی بھی مردوں کی طرح داڑھی اور مونچھیں ہیں اور اس پر وہ پگڑی بھی باندھتی ہے اور اپنے اس حلیے کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہے۔

نووا کا کہنا ہے کہ ”ہرنام کور میری آئیڈیل ہے جس نے اس مرض کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور آج کامیاب ماڈل بن چکی ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).