عمران خان کی دربار پر سجدے کی ویڈیو اور ریحام خان کا ری ایکشن


عمران خان کی پاکپتن دربار پر سجدے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں، ٹوئٹر پر ایسا کام شروع کر دیا کہ کپتان تو کیا، کھلاڑی بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سرگرم ہو گئی ہیں اور ٹوئٹر پر بھرپور ’مہم‘ جاری رکھے ہوئے اور اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کو ’ری ٹویٹس‘ کرنے کیساتھ ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار کرنے اور سوشل میڈیا صارفین کیساتھ بحث و مباحثے میں بھی مصروف ہیں۔

ریحام خان نے ایک ٹوئٹر صارف بلال عظمت کی جانب سے شیئر کی جانے والی عمران خان کی ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کروایا جس میں بلال عظمت نے لکھا تھا ”۔۔۔ نیازی صاحب کیلئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیشہ کی طرح ان کے قوم و فعل میں تضاد ہے۔“

پھر انہوں نے ’کامن مسلم‘ نامی ایک صارف کی ٹویٹ کو ’ری ٹویٹ‘ کیا جو کچھ اس طرح ہے ”یا اللہ توبہ۔۔۔ یہ کیسا حرص اقتدار اور یہ کیسا اسلام اور یہ کیسی عقل، اس سے پاکستان چلانے کا سوچ رکھنا، اس کے سپورٹرز کی عقل پر ماتم، اس کا تو پورا آخرت برباد لگتا ہے“

ریحام خان نے اس کے بعد مولانا شاہ احمد نورانی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزارات پر حاضری، سجدے اور چومنے سے متعلق وضاحت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ریحام خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”بالکل حرام ہے۔۔۔ حضور پاکﷺ کے روزہ مبارک میں بھی سجدہ صرف قبلہ کی سمت میں اور دعا بھی صرف قبلہ کی طرف کی جاتی ہے۔“

اس ویڈیو میں مولانا شاہ احمد نورانی ایک خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں ”جہاں تک مزار پر سر جھکانے، سجدہ کرنے کا اور چومنے کا تعلق ہے، یہ بالکل حرام ہے اور سجدہ تو بالکل حرام ہے۔ اگر سجدہ عبادت کی نیت سے ہے تو شرک ہے اور تعزیم کی نیت سے ہے تو حرام ہے، بوسہ دینا اور سرجھکانا جائز نہیں ہے۔

جہاں تک مزارات پر جانے کی بات ہے تو ضرور جانا چاہئے کیونکہ وہ اللہ کے ولی تھے اور ان کیساتھ ہماری تاریخ وابستہ ہے۔ یہی بزرگ تھے جو دور دراز کا سفر کر کے اس خطے میں تشریف لائے اور یہاں بسنے والوں کے دلوں کی دنیا بدل دیا۔ اس خطے میں مجاہدین بھی آئے جنہوں نے تلوار کے زور پر اسلام پھیلایا اور جغرافیائی نقشوں کو بدلا مگر ان بزرگوں نے لوگوں کے دلوں کی دنیا بدل دی۔ اس لئے ان کے مزارات پر جانا اور صرف فاتح پڑھنا شرعی طور پر ثابت ہے، اس سے آگے کچھ نہیں ہے۔“

Bilal Azmat@BilalAzmat7

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

"Thee (alone) we worship; Thee (alone) we ask for help”.

For Niazi shb i want to say;
As usual his actions are contradicting his words pic.twitter.com/r3mDxRMrE4

ریحام خان نے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد زبیر شاہ آغا نامی صارف کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جو کچھ اس طرح ہے کہ ”اگر مزاروں پر سجدے کرنے سے کوئی وزیراعظم بن سکتا تو سہون شریف کے تمام چرسی وزیراعظم ہوتے“

Facebook Comments HS