چیف جسٹس ثاقب نثار کو جس کا چہرہ اچھا نہیں لگتا، اس کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سخت ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے مذاق بنا لیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا تو اس کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں۔ انہیں اختیار ہے کہ قانون کے خلاف دیے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ اوپن کورٹ میں ججزکی تضحیک کریں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل کرنا چاہتا ہوںکہ وہ قانون کے خلاف دیے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیں لیکن چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ اوپن کورٹ میں ججز کی تضحیک کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی سکولوں کی فیسوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جسٹس صدیقی کی ذہنیت پر آبزرویشن لکھی تھی جبکہ ان کے دئیے گئے فیصلے کو واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔


