نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟ ریحام خان


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئر کردی۔

ذرائع کے مطابق ریحام خان کو سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے۔

ر یحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں پہلےایک سیاسی جماعت نے انہیں شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟

ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئر کرد اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی تصویر پرمزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔

Facebook Comments HS