’اللہ کرے میری عمر بھی آپ کو لگ جائے‘
چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی کے زچہ بچہ اسپتال کی تعمیر کے لیے متعلقہ اداروں کو 18ماہ کا وقت دے دیا۔فیصلے پر شیخ رشید نے کہا کہ ’اللہ کرے میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔‘
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں راولپنڈی کے زچہ بچہ اسپتال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
سماعت کےدوران مقدمے کے فریق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قوم کے لیے یہ آپ کا احسان ہے، اللہ کرے میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔
Facebook Comments HS

