نواز شریف کے ساتھی سراج اقبال نے خفیہ اداروں کے دباؤ کی تردید کر دی


 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سراج اقبال نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گزشتہ روز کے بیان کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ سراج اقبال نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں سے متعلق میری تمام غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں نیز یہ کہ میرے گودام پر محکمہ زراعت نے چھاپہ مارا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے گودام پر چھاپہ مارنے کے واقعے سے کسی خفیہ ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج اقبال نے ذیل کی وڈیو میں خفیہ اداروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=GGaTML_6mEw

اس پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اداروں کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے انتخابی امیدواروں کو بلا کر خفیہ اداروں کی طرف سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ اگر ملک میں ایسے ہی چلتا رہا تو یہ نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ انہوں نے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشنر کو اس معاملے پر نوٹس لینے کو بھی کہا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے غلطیوں سے سبق نہیں لیا، تمام توپوں کا رخ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوروں کی طرف ہے۔ ملتان میں ہمارے ایک امیدوار رانا سراج اقبال کو تھپڑ مارے گئے۔ رانا اقبال سراج کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ ہمارے متعدد امیدواروں کو جیب کے نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے مجبور کیا گیا ہے۔ تاہم مسلم لیگی رہنما رانا اقبال سراج کی طرف سے ذیل کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کے بیان کی ترید کر دی ہے اور خفیہ ادارے سے متعلق غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ ان کے گودام پر چھاپہ کسی اور ادارے نے نہیں بلکہ محکمہ زراعت نے مارا تھا۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=rAQzfFmzGHk

 

 

 

Facebook Comments HS