رانا اقبال سراج پر تشدد: الیکشن کمیشن نے نگراں وزيراعلی پنجاب کو خط لکھ دیا


 

الیکشن کمیشن نے ملتان میں ن لیگ کے امیدوار رانا اقبال سراج پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رانا اقبال سراج پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کو یکساں سیکیورٹی کی فراہمی کے احکامات جاری کیے تھے، امیدواروں کی سیکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وزيراعلی پنجاب کو بھی خط لکھا ہے کہ نارووال اور ملتان میں امیدواروں پر تشدد کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ انتخابات تک چوکس رہے۔

یاد رہے کہ (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال سراج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انتخابی دوڑ سے نکلنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا اور انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور کاروبار تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہوں نے اپنے دوسرے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہی اس تمام معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر خفیہ ادارے پر الزام لگایا۔ میرے گودام پر چھاپہ محکمہ زراعت کے اہل کاروں نے مارا تھا۔

 

Facebook Comments HS