خادم حسین رضوی الیکشن مہم چلانے کیلئے کراچی پہنچ گئے
تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی نے کراچی کے تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ وہ الیکشن مہم چلانے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر تحریک لبیک کے کارکنوں نے بڑی تعداد نے علامہ خادم حسین کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی نے کہا کہ وہ الیکشن مہم چلانے کراچی آئے ہیں۔ شہر کے ہر حلقے سے تحریک لبیک کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ علامہ خادم حسین رضوی کراچی میں مختلف استقبالی کیمپوں کا دورہ کریں گے اور مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔


