عمران خان کی سیال شریف دربار پر حاضری، پیر آف سیال خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات
تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیال شریف (سرگودھا) میں پیر آف سیال خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی اس موقع پر پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے محمد قاسم سیالوی اور امیدوار این اے 92 نعیم الدین سیالوی اور دیگر زعما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عمران خان نے سجادنشین پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی کی خیریت دریافت کی اور کچھ دیر بات چیت کرتے رہے۔ سیاسی حلقے اس ملاقات کو مسلم لیگ نواز کے لئے ایک بڑا جھٹکا قرار دے رہے ہیں۔
عمران خان نے سیال شریف دربار پر حاضری بھی دی۔ قبل ازیں عمران خان جب دربار عالیہ سیال شریف پہنچے تو کارکنان اور پیر آف سیال کے مریدین نے ان کا استقبال کیا


