پیرس میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے پر ایرانی سفارتکار گرفتار


جرمنی کی پولیس نے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاستدانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے پر ایرانی سفارتکار کو حراست میں لیا ہے جبکہ آسٹریا نے ایرانی سفارت کار کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کر رہا ہے۔

ایرانی سفارتکار ویانا میں ایرانی سفار خانے میں تعینات ہے۔

شبہ ہے کہ ایرانی سفارتکار فرانس میں جلا وطنی کاٹنے والے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاست دانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

آسٹریا کے حکام نے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایرانی سفارت کار اور دیگر دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

تہران نے اس قسم کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

یہ سفارتی تناؤ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر حسن روحانی جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے بدھ کو آسٹریا آ رہے ہیں۔

مزید جانیے کے لیے پڑھیے

یورپی ممالک جوہری معاہدہ قائم رکھنے کے لیے پرعزم

پصدر ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارت کار کے علاوہ بیلجیئم کی شہریت رکھنے والے جوڑے کو برسلز سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں شوہر اور بیوی ایرانی نژاد ہیں۔

جبکہ پولیس نے ایرانی سفارتکار اسد اللہ اے کو جرمنی سے گرفتار کیا گیا ہے وہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفارتخانے میں تعینات ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان باہرم قاسمی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایران کے پاس یہ شواہد موجود ہیں کہ اس حملے کی منصوبہ بندی میں دہشت گرد تنظیم ملوث ہیں۔

مبینہ بم دھماکے کا منصوبہ کیا تھا؟

ایران میں حزبِ مخالف کی جماعت قومی مزاحمتی کونسل نے گذشتہ ہفتے پیرس میں ایک ریلی منعقد کی تھی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ریلی میں ‘ہزاروں افراد’ نے شرکت کی تھی۔

https://twitter.com/JZarif/status/1013813850112692226

ریلی کے دن بیلجیئم کی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا۔ اُن کے پاس آدھا کلو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا جس سے مبینہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی کا پتہ چلا۔

اس جوڑے کی گرفتاری کا اعلان پیر کو کیا گیا۔

ایرانی سفارتکار سفارتکار اسد اللہ اے کو جرمنی سے گرفتار کیا گیا۔ ایران کی قومیمزاحمتی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ ویانا میں انٹیلجنس یونٹ کے سربراہ ہیں۔

قومی مزاحمتی کونسل کا کہنا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی میں ایرانی حکومت شامل ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ‘گروہ کے اراکین’ خود اپنے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کا ڈرامہ رچا رہے ہیں تاکہ ایران کو بدنام کیا جا سکے اور اُس کا جوہری معاہدہ ختم ہو جائے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کے اصرار کے باوجود ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ ایرانی حکام کی کوشش ہے کہ یورپ اور باقی ممالک اس معاہدے کو برقرار رکھیں۔

اب کیا ہو گا؟

ایرانی سفارتکار اب جرمنی کی پولیس کی حراست میں ہے۔

آسٹریا نے ایران سے کہا ہے کہ اسد اللہ کا سفارتکار کا درجہ ختم کریں لیکن آسٹریا خود بھی سفارتی استثنیٰ ختم کر سکتا ہے۔

اس بات قوی امکان ہے کہ آسٹریا خود گرفتار ایرانی سفارت کار کا سفارتی کاری کا درجہ ختم کر دے اور انھیں حاصل استثنیٰ اگلے دو دن میں ختم کو جائے گا۔


بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp