مغربی خواتین بچے پیدا کرنا کیوں نہیں چاہتیں؟


’مغرب میں آج کل خواتین بچے نہیں پیدا کر پارہیں کیونکہ مرد۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر ہر لڑکی پریشان ہوجائے

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے سینکڑوں ایسی خواتین کے انٹرویوز کیے جو اپنے بیضے نکلوا کر محفوظ کروا چکی ہیں۔ سائنسدانوں نے ان سے سوال پوچھا کہ انہوں نے مستقبل میں بچے پیدا کرنے کے لیے بیضے کیوں محفوظ کروائے، ابھی وہ ماں کیوں نہیں بننا چاہتیں۔ اس سوال کے جواب میں خواتین کی واضح اکثریت کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی ایسا شریک حیات نہیں مل پا رہا، جس کے ساتھ وہ بچہ پیدا کر سکیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر مرسیا انہورن کا کہنا تھا کہ ”خواتین کی اکثریت ماں بننے کی خواہش مند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں اپنے بیضے نکلوا کر منجمد کرانے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ رہا ہے، تاکہ جب انہیں اچھا شریک حیات ملے، وہ اس کے ساتھ مل کر ان بیضوں سے اولاد حاصل کر سکیں۔ وہ اس خدشے کے پیش نظر اپنے بیضے محفوظ کراتی ہیں کہ کہیں زیادہ عمر ہونے پر وہ بچہ پیداکرنے کی صلاحیت سے محروم نہ ہو جائیں۔ رواں سال اب تک صرف امریکہ میں 76ہزار سے زائد خواتین اپنے بیضے محفوظ کرا چکی ہیں۔“

Facebook Comments HS