قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے فحش فلموں میں انوکھی سہولت متعارف


قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے فحش فلموں کی ویب سائٹ نے انوکھی سہولت متعارف کروادی

ویب سائٹ ’نائلون‘ کے مطابق گزشتہ سال اس ویب سائٹ نے بصارت کی کمزوری سے دوچار افراد کیلئے ”ڈسکرائبڈ ویڈیو“ کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب سماعت کی کمزوری کے افراد کیلئے بھی خصوصی سروس شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر ایک ہزار ویڈیوز کو سب ٹائٹلز کے ساتھ ویب سائٹ پر فراہم کیا گیا ہے۔ سب ٹائٹلز، یعنی سکرین پر دکھائی دینے والے مناظر کے ساتھ ظاہر ہونے والے الفاظ، میں اداکاروں کے درمیان ہونے والی بات چیت اور بعض اوقات ان کی جذباتی کیفیات کو بیان کیا جائے گا۔

ویب سائٹ کے صدر کوری پرائس نے اس شرمناک پیش رفت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہماری ویب سائٹ ہر طرح کے صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے، ہم بصارت کے مسائل سے دوچار افراد کیلئے پہلے ہی خصوصی سروس کا آغاز کرچکے ہیں جبکہ اب سماعت کی کمزوری سے دوچار افراد کیلئے بھی خصوصی سروس شروع کردی گئی ہے۔ ہم اسے انسان دوستی کا تقاضا سمجھتے ہیں تاکہ معذوری کے شکار افراد بھی ہماری ویب سائٹ سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں۔“

Facebook Comments HS