سام سنگ موبائل میں خود بخود پرائیویٹ تصویریں مختلف لوگوں کو بھیجے جانے کی سنگین خرابی کا انکشاف


اگر آپ بھی سام سنگ موبائل استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ چپکے سے آپ کی تمام تصاویر بھی آپ کے جاننے والوں کو واٹس ایپ پر سینڈ ہوجائیں

ڈیلی میل کے مطابق ایک صارف نے بتایا کہ ”میرے S9پلس فون نے میری گیلری میں موجود تمام تصاویر گزشتہ رات اس وقت میری گرل فرینڈ کو فارورڈ کردیں جب میں سورہا تھا۔ فون سے یہ تصاویر رات تقریباً اڑھائی بجے کے قریب فارورڈ ہوئیں اور ’ٹی موبائل لاگز‘ میں اس کا ریکارڈ بھی موجود تھا۔“

سام سنگ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی شکایات سامنے آنے کے بعد معاملے کی تحقیق کی جارہی ہے۔ دریں اثناءسام سنگ کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر سوال و جواب کا ایک سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اس مسئلے سے متعلق رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

Facebook Comments HS