فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون نے ملاقات کیلئے سوشل میڈیا پرایسی شرط رکھ دی کہ جان کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے

فحش فلموں کی سابق اداکار ہ سنی لیون نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے ساتھ ملاقات کا لالچ دیتے ہوئے ان سے ان کی وہ کہانیاں شیئر کرنے پر اصرار کیا ہے جو انہوں نے ابھی تک کسی کو نہیں سنائیں ۔ سوشل میڈیا پراپنے ایک ٹوئٹ میں سنی لیون نے سوشل میڈیا صار فین سے کہا ہے کہ ”اس سے پہلے کہ میں تم کو اپنی کہانی سناﺅں میں تم کو سننا چاہتی ہوں،تم ایسی کہانی جو تمہاری زندگی کو بیان کرتی ہو شیئر کرکے مجھ سے ملنے کا موقع حاصل کر سکتے ہو“

سنی لیون نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا صارفین کو ان ذاتی کہانیاں شیئر کرنے کیلئے ایڈریس بھی دیا ہے ۔ سنی لیون کے ٹوئٹ پر جہاں بہت سے صارفین نے حسب عادت چاپلوسانہ انداز اختیار کرتے سنی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے وہاں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سنی لیون کو آڑے ہاتھوں بھی لیا ہے ۔

سنی کے اس خواہش اور ٹوئٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل کچھ اس طرح سے رہا ۔

ایک صارف نے کہا کہ ” کہ ہمارا وقت مت ضائع کرو، تم اپنی زندگی جیو اور دوسروں کو ان کی زندگی جینے دو،تم ہمارا حصہ ہو لیکن ہم اپنا وقت ضائع نہیں کر سکتے ۔تمہار ی فلم ضرور دیکھیں گے لیکن تم سے مل کر اپنا وقت ضائع نہیں کر سکتے“

جمال کامران نے کہا کہ ”میں نے اپنی ماں سے ہمیشہ اپنی بیماری اور کمزوری چھپائی کیونکہ وہ بہت دکھی ہو جاتی ہے “

آبناش نامی صارف کا کہنا تھا کہ ”اچھا اب ہمیں کہانی پیدا کرنا پڑے گی!“

ایک صارف نے کہا کہ ”یہ کیسا مطالبہ ہے؟“

آسش شرما نامی صارف نے کہا کہ ”عام لوگوں کی کہانیاں نہیں ہوتیں، ان کی شکلیں ہی ان کی کہانیاں ہوتی ہیں “

یادرہے کہ سنی لیون کی جانب سے 15جولائی کو ایک بھارتی ٹی وی پر اپنی زندگی کی کہانی ”میں کرنجیت سے سنی لیون کیسے بنی؟“منظر عام پر لانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔