لمبے والے مردوں کی شادیاں کامیاب کیوں رہتی ہیں؟


دولہا اور دلہن کا قد کتنا ہو تو شادی کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

اس تحقیق کے دوران 8000 افراد سے ا±ن کے قد اور ازواجی زندگی سے اطمنان کے بارے میں معلومات جمع کی گئی تھیں۔ مضبوط اور خوشگوار ازواجی تعلق سے لطف اندوز ہونے والوں کی اکثریت میں یہ بات مشترک پائی گئی کہ بیوی کا قد اوسط سے چھوٹا اور شوہر کا قد اوسط سے لمبا تھا۔ میاں اور بیوی کے قد کا فرق جتنا زیادہ تھا ا±ن کی ازواجی مسرت اتنی ہی زیادہ تھی، تاہم شادی کے 18سال بعد بیوی کی مسرت میں بتدریج کمی بھی دیکھی گئی۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر تو یہ ازواجی مسرت قد کے فرق کی وجہ سے نظر آتی لیکن درحقیقت اس کے پیچھے مرد کے لمبے قد سے منسلک دیگر وجوہات بھی ہیں۔ یہ بات مشاہدے میں آئی کہ لمبے قد والے مرد نسبتاً زیادہ پر اعتماد تھے اور چونکہ انہیں معاشرے میں دلکش اور ہینڈسم سمجھا جاتا تو اس بات کا بھی ا±ن کے طرز عمل اور شخصیت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اِن کی آمدن بھی عمومی طور پر زیادہ پائی گئی جبکہ سماجی مرتبے کے لحاظ سے بھی یہ بہتر تھے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تمام عوامل مل کر لمبے قد والے مردوں کو نسبتاً چھوٹے قد والی بیویوں کیلئے زیادہ پرکشش بناتے ہیں اور وہ اس ازدواجی تعلق میں زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔

Facebook Comments HS