نوازشریف کچھ دیر بعد قوم سے بات کریں گے: مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ کچھ ہی دیر میں نوازشریف پاکستانی قوم سے بات کریں گے۔ انہوں نے یہ خبر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ۔
انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں شہبازشریف کی افسردہ تصاویر پر مبنی سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ’ کوئی چینل سرجھکی اور پریشان دکھانے والی مضحکہ خیز تصاویر مت دکھائے، نواز شریف اور میں نہ ہی پریشان ہیں نہ فکرمند، اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آج مریم نواز کو 7 سال قید اور نواز شریف کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی برطانیہ میں موجود پراپرٹی بھی ضبط کرنے کے حکم کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 10 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا بھی دی۔



