70 سال سے سرگرم قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے: مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اب اس سزا پر لندن میں موجود مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ’پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا‘۔
اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’’ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ انشاءالّلہ!‘‘




