عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے ایک ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیااور جوابی ردعمل میں ان پر ان کی کتاب کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ریحام خان نے ایون فیلڈر یفرنس کے فیصلے کے حوالے سے اپنے ر دعمل میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”کٹھ پتلیاں کٹھ پتلیاں ہی رہیں گی “ریحام خان کے یہ ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیاپر صارفین نے نہ صرف ان کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ریحام خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی جبکہ چند ایک نے ان کی بات کو درست قرار دیا ۔
ٹوئٹ کرنے پر ریحام خان کو سوشل میڈیا صارفین کے کچھ اس قسم کے سوالات کا سامنا کرنا پڑا
عثمان احمد نے کہا ”اور آپ یہ کہہ رہی ہیں“
ایمن حیات کا کہنا تھا کہ ”کٹھ پتلی کون ہے؟“
جنید حیدر سندھو کا کہنا تھا کہ ”پھر آپ نے ایک کٹھ پتلی سے شادی کیوں کی؟“