مریم نواز نے بے نظیر بھٹو کا نعرہ اپنا لیا

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاؤنڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سزا ملنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس کی جس دوران انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا جبکہ نیب نے ان کے واپس آتے ہی ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کب پاکستان آئیں گے؟ اس کا اعلان تو وہ خود ہی کریں گے لیکن اس سے پہلے مریم نواز شریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے۔“
Facebook Comments HS

