دوسری شادی پہ بیوی کا ری ایکشن یہ بھی ہو سکتا ہے؟

شوہر کی دوسری شادی کی خواہش بلاشبہ کسی بھی عورت کے لئے خوشی کی خبر نہیں ہو سکتی لیکن متحدہ عرب امارات میں تو ایک خاتون کے لئے شوہر کی دوسری شادی کی خواہش ایسا اندوہناک انکشاف ثابت ہوئی کہ اس نے خودکشی کر کے دنیا سے ہی منہ موڑ لیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پیر کی رات الزید سٹی کے علاقے میں ایک فلیٹ میں چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ بدقسمت خاتون کا تعلق ازبکستان سے تھااور وہ اپنے خاوند اور پانچ بچوں کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے اماراتی شوہر نے اسے بتا یا تھا کہ وہ ایک مراکشی خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہے جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد لاش فورینزک لیبارٹری منتقل کردی ہے جبکہ قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
Facebook Comments HS


