نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟


نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کی تصویر سامنے آ گئی، ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پوری قوم اس فیصلے کے انتظار میں تھی اور سب کی نظریں ٹی وی سکرین پر جمی تھیں ایسے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے یہ فیصلہ کہاں سنا اور فیصلے سنتے وقت ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔

یہ ٍٰتصویر فیس بک پر عمران خان کے آفیشل پیج سے شئیر کی گٖئی اور بتایا گیا کہ عمران خان ایوین فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنتے ہوئے۔ عمران خان نے مراد سعید اور فیصل اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں کیساتھ فیصلہ سنا اور تصویر میں فیصلہ سنتے وقت عمران خان کے چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ تصویر سامنے آنے پر تحریک انصاف کے کارکنان اسے بھرپور پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ تصویر خوب وائرل ہور رہی ہے۔

Facebook Comments HS