ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز کی اہلیہ ڈاکٹر سمایہ کا پیغام


” میں ہر اس شخص کا مفت علاج کروں گی جو چیف جسٹس کے ۔۔۔“ پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے شاندار اعلان کر دیا ، سب کے دل جیت لیے

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پرریحام خان کے سابق شوہر اعجاز کی اہلیہ ڈاکٹر سمایہ نامی صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جو پاکستانی چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کر دہ فنڈ میں ڈیم کی تعمیر کیلئے چندہ دیں گے ، ان کا میں (ڈاکٹر سماویہ )جلد کے مسائل کا علاج اگست میں بلامعاوضہ کرو ںگی جبکہ ڈاکٹر اعجاز رحمان ذہنی امراض کے شکار افراد کا مفت علاج کریں گے ۔

ڈاکٹر سماویہ کی جانب سے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ چہل پہل شروع ہو گئی ، کچھ صارفین اس اقدام کو سراہ رہے ہیں تو کوئی مذاق کر رہے ہیں اور سیاسی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

ایک جے بی نامی صارف کا کہناتھا کہ ” ڈاکٹر اعجاز رحمان کیا ریحام خان کا مفت میں علاج کر دیں گے ؟“۔ اس ٹویٹر پر فرحاد رحمانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ” اس کا کوئی علاج موجود نہیں ، وہ پاگل پن کی آخری سٹیج پر ہے ۔“

ڈاکٹر سماویہ کی اس پیشکش کے بعد ایک ایڈوکیٹ حافظ محمد زبیر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” ناچیز کی طرف سے بلا معاوضہ قانونی معاونت کا وعدہ ۔“

تاہم ڈاکٹر سماویہ کے اعلان کے بعد ” آن لائن مریضوں “ کی بھی بھرمار لگ گئی اور لوگوں نے اپنے مسائل کا حل پوچھنا شروع کر دیا جبکہ کچھ نے تو ان سے کلینک پتہ ہی مانگ لیا ۔

Facebook Comments HS