نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر مسلم لیگی کارکن بڑی تعداد میں استقبال کرنے ائیر پورٹ پہنچیں گے
مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ میا ں نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد پر بڑی تعداد میں کارکن لاہور ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کریں گے۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف پاکستان آمد کے حوالے سے تذبذ ب کا شکار تھے کہ وہ اسلام آباد آئیں یا لاہور۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ لیڈر شپ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ نواز شریف لاہور میں تشریف لائیں جہاں کارکنا ن بڑی تعداد میں ان کا استقبال کریں گے۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے جمعے کو پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے اور وہ جمعے کی سہ پہر کو لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے۔


