جتنا دیکھا اس سے بہت کم بتایا اور یہ سب کچھ ثابت کر سکتی ہوں؛ ریحام خان کا انٹرویو


مثال کے طور پر ایک خاتون کے بارے میں انہوں نے مجھے ایک ورژن دیا ہے اور وہ خاتون کوئی اور ورژن دے رہی ہیں which is also true تو کبھی ایسا ہوا ہے کہ اوروں نے آکر مجھے وہی اسٹوری سنائی ہے اور عمران کا ورژن یہ ہے اور دوسرا ورژن وہ ہے، میں نے جہاں جہاں ہوسکا ہے دونوں verions لکھے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ میں نے اپنے بچوں کی جس طرح تربیت کی ہے ، میرا بیٹا اکتوبر میں پچیس سال کا ہوجائے گا تو he is not under age by any standards

دوسری بات یہ کہ میں نے اپنے بچوں کو یہ سکھایا ہے کہ کیا غلط ہے او ر کیا صحیح ہے، میں اس پر یقین نہیں کرتی کہ آپ دروازہ بند کر کے غلط کام کریں، پورے معاشرے کیلئے بھی میں یہ چاہتی ہوں کہ یہ نہ آپ سمجھیں کہ آپ یہ کہیں کہ عورت نے یہ بات کی ہے itʼs not graceful for a lady to say that نہیں، غلط کام کرنا غلط بات ہے، غلط کام کی نشاندہی کرنا، گناہ کے بارے میں بتانا اور کہنا کہ یہ گناہ ہے غلط نہیں ہے۔

پاکستان میں بہت سی ایسی باتیں ہورہی ہیں جو گناہ ہیں اور ہم اس کے بار ے میں بات نہیں کرتے، بات کرنا گناہ نہیں ہے گناہ کرنا گناہ ہے، فواد چوہدری جو بات کررہے ہیں I donʼt buy that اگر آپ کو لگتا ہے کہ حساس نوعیت کی باتیں ہیں، حساس نوعیت کی باتیں نہیں ہیں، let me go step further بہت immoral باتیں ہیں، بہت غلط باتیں ہیں اور میں کبھی نہیں چاہوں گی and very proud on my children کہ الحمداللہ یہاں ان کی پرورش ہوئی ہے لوگ سمجھتے نہیں ہیں لیکن مغرب میں میرے علاوہ بہت سے لوگ ہیں، ہمارے کیمرہ مین صاحب ہیں ان کے بچے یہاں پر پرورش ہورہی ہے۔

ہم نے اپنے بچوں کو بہت اچھے طریقے سے پالا ہے اور ہم یہ بڑے فخر سے بات کرسکتے ہیں کہ مغربی influences بھی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ شراب کو ہاتھ لگائیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بدکاری کریں، آپ اپنے بچوں کوا چھے اعمال اور اچھے کام کرنے کارجحان یا ان کو اس طرف ترغیب دے سکتے ہیں، میں یہ چاہتی ہوں کہ یہ دیں and I am sorry لیکن اگر آپ کو برا لگتا ہے کہ میں نے کوئی بری بات کی ہے تو میں نے بری بات کی نشاندہی کی ہے اور اس کی اجازت ہے، اس کی اجازت شریعہ میں بھی ہے قانون میں بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کہنا، اس دن بھی کوئی اینکر مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ آپ نے کسی ماں، بہن، بیٹی کا نام لیا، I am very clear about it میں بالکل صاف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں یہ ہمت رکھتی ہوں اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ اور لوگوں کوبھی پاکستان میں یہ ہمت ہونی چاہئے، صرف یہ وجہ کہ کوئی ایک عورت ہے اور آپ اس کی، اگر وہ کوئی غلط کام کررہی ہے اس کی نشاندہی نہ کریں یہ کہاں کا انصاف ہے، بہت سی ہماری ماں، بہنیں، بیٹیاں ایسی ہیں جو وہ غلط کام نہیں کرسکتیں اورا گر کوئی عورت ان کا حق مارتی ہے غلط کام کر کے تو میں تو بولوں گی اور لوگوں کو بولناچاہئے کیونکہ کام کا ایک صحیح طریقہ ہے اور ایک غلط طریقہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ یہ facts based بات ہے اور کافی باتیں تو میں نے جو مجھے پتا ہیں وہ لکھی بھی نہیں ہیں، کافی باتیں جو مجھے پتا ہیں میں نے وہ لکھی بھی نہیں ہیں، میں نے چیدہ چیدہ باتیں لکھی ہیں جن کا ریکارڈ ہے، مثال کے طور پر پیڈو کو mention کیا ہے اس کا ریکارڈ ہے، جو صاحب ہیں جو استعفیٰ دے کر گئے ہیں میں جانتی ہوں وہ بھی اگران کا، ظاہر ہے ضمیر ہوگا تب ہی استعفیٰ دے کر گئے ہیں، جو وہاں پر misappropriation کی بات ہورہی ہے وہ آن ریکارڈ بھی ہے، اس کے علاوہ جنرل حامد کی میں نے آپ سے بات شیئر کی ہے جو پہلے کبھی ہم نے نہیں بتائیں۔

ریحام خان نے کہا کہ جو باتیں میں نے ، مثال کے طور پر جنرل حامد کا جو میں نے آپ کو بتایا ہے، میں نے آپ کو بڑی تفصیل سے بتایا ہے کہ کس طریقے سے انہوں نے کوشش کی، کس طریقے سے انہوں نے رابطے کرنے کی کوشش کی، کتنے وہ demoralize ہوئے، اگر کل کو جنرل حامد صاحب اس بات سے مکرجائیں تو میں اس کی کوئی بات نہیں کرسکتی، لیکن اللہ کو حاضر ناظر جان کریہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ ہوا ہے، بڑے لوگوں کے سامنے ہوا ہے، ان بچوں کے سامنے ہوا ہے کہ وہ آئے ہیں اس طریقے سے، اس طریقے سے انہوں نے کہا ہے، انہوں نے عمران کے سامنے یہ مدعا بار بار کہا، میرے سامنے منتیں کیں کہ پلیز سمجھائیں اپنے شوہرکو اور میں نے سمجھانے کی حتی الامکان کوشش کی۔ میں نے آپ کو بتایا کہ میں واپس جاب پر کیوں گئیں جس پر اعتراض ہوا، دیکھئے میں نے اپنے بچوں کو بڑی محنت سے پرورش کی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2 3