گدھی کا دودھ بچے کی صحت کے لیے مفید ہے؛ مارننگ شو میں غذائی ماہر کا بیان


مارننگ شوز کو دیکھنے والے ناظرین میں سب سے بڑی تعداد ان عورتوں کی ہوتی ہے جو بچوں کو اسکول اور شوہروں کو دفتر بھیجنے کے بعد چاۓ کا کپ لے کر ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان شوز میں کھانے پکانے ، میک اپ فیشن اور ٹوٹکے سب سے زیادہ دکھاۓ جاتے ہیں۔

معروف رانی آنٹی بھی جو کہ ایک غذائی ماہر ہیں وقتا فوقتا مختلف چینلز پر آکر خواتین کو نہ صرف مختلف ٹوٹکے بتا رہی ہوتی ہیں بلکہ ان کے بہت سارے مسائل کو اپنے مشوروں کی روشنی میں حل بھی کر رہی ہوتی ہیں اپنے حالیہ پروگرام میں ان کو ایک مارننگ شو میں دودھ کی اہمیت بیان کرنے کے لیۓ مدعو کیا گیا تھا۔

رانی آنٹی نے جب دودھ کی اہمیت بیان کی تو ان کا کہنا تھا کہ دودھ انسانی غذا کا اہم ترین جز ہے انسان دودھ گاۓ بکری اور بھینس ہی سے حاصل کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ گدھی کا دودھ بھی انسان کے لیۓ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس بچے کا پیدائش کے وقت وزن کم ہو اس بچے کو اس کی مان کے دودھ کے بجاۓ گدھی کا دودھ پلانا چاہیۓ یہ دودھ مٹھاس میں بھی زیادہ ہوتا ہے اور بچے کی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے۔

Facebook Comments HS