چوہدری نثار نے اپنے دکھ کی وجہ بیان کر دی
مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے نوازشریف کی گرفتاری اور اڈیالہ جیل منتقلی پر کہا ہے کہ یہ خبر ان کے لئے دکھ کا باعث ہے جس سے مجھے تکلیف ہو ئی،اللہ کسی دشمن کو بھی جیل نہ دکھائے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اڈیالہ جیل کے قریب واقع ایک علاقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے،ہم 12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم یہ جماعت بنانے والے افراد نواز شریف سے الگ ہو گئے لیکن صرف میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔
Facebook Comments HS

