نواز شریف کی والدہ ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ اپنے چھوٹے بیٹے شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے نجی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچی جہاں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔ شریف فیملی کی اڈیالہ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم نے نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر ائیر پورٹ جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد رائے ونڈ کے باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے اور انہیں گھر میں ہی نظربند کر دیا گیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •