فوج واحد ادارہ جو شفاف طریقے سے کام کررہا ہے؛ عمران خان


دیگر اداروں کو کرپشن نے تباہ کردیا،فوج واحد ادارہ جو شفاف طریقے سے کام کررہا ہے،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں فوج واحد ادارہ ہے جو شفاف طریقے سے کام کررہا ہے، دیگر ریاستی اداروں کو کرپشن نے تباہ کردیاہے‘نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کی علامت ہیں‘ آصف زرداری اڈیالہ جیل میں نوازشریف آپ کا انتظار کر رہا ہے ‘اب شہبازشریف بھی جیل جائے گا،پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نام پر عوام کو لوٹا ‘بھٹو زندہ ہے مگر سندھ کے لوگ مررہے ہیں‘زرداری کو اتنی گنتی نہیں آتی جتنا ان کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے ‘بلاول کو پاکستان توکیا سندھ کا بھی پتہ نہیں‘زرداری اوراس کے حواریوں کو جی ڈی اے کے ساتھ مل کر شکست دیں گے ،پی پی نے 10سال میں کچھ نہیں کیا تواب کیاکریں گے۔ان خیالات اظہارانہوں نے سعودی اخبار کو انٹرویو اور جیکب آبادمیں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے عرب نیوزکو انٹرویو میں بتایاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کی علامت ہیں‘تحریک انصاف نے بہترین انتخابی مہم چلائی ہے، اب وقت ہماراہوگا۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پاکستان میں فوج واحد ادارہ ہے جو شفاف طریقے سے کام کررہا ہے، دیگر ریاستی ادارے کرپشن نے تباہ کر دیئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں جو بھی چوری کرے اسے جیل میں ڈالنا چاہئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا پر عمران خان نے کہا کہ پہلی بار کسی طاقتور کو قانون کے مطابق سزا دی گئی، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت خاص ہیں، وزیراعظم منتخب ہو کر تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، امریکا سے باہمی مفاد کاتعلق چاہتے ہیں۔ دریں اثناء جیکب آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ جب پی پی کے لوگ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں توان سے پوچھیں کہ آپ نے دس سال کیا کیاہے ،یہ بھوک مٹائو پروگرام اور بے گھروں کو گھر دینے کا لالچ دے رہے ہیں یہ خیال انہیں پہلے کیوں نہیں آیا‘جوکچھ ہورہاہے چاردیواری میں ہورہاہے‘ پتہ نہیں بلاول اورزرداری آپ کے پاس آئیں یا نہ آئیں‘روٹی کپڑا اورمکان کانعرہ لگانے والوںنے عوام کو غربت ،لوٹ مار کے سواکچھ نہیںدیا تھرمیں تو 87فیصدر لوگ غربت کی لکیر کے نیچے ہیں‘ ،بھٹوزندہ ہے پرسندھ کے لوگ مررہے ہیں ،سات دنوںمیں تیاری کریں سندھ سب سے امیر صوبہ بن سکتاہے ،سندھ کا بڑا مسئلہ کرپشن اور چوری ہے‘ زرداری ،فریال اوراس کے وزیر سارا پیسہ باہر لے کر جارہے ہیں ‘بھٹو کے نام پر حکومت کرنے والوں نے اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو ووٹ لے کر لوٹا ،انہوںنے کہاکہ آپ نے سات دنوں میں فیصلہ کرناہے کہ ان لوگوں کی مزید پانچ سال غلامی کرنی ہے یا دس سالوں کا ان سے حساب لیناہے‘یہ لوگ پولیس کو استعمال کرکے لوگوں پر جھوٹے کیس داخل کرتے ہیں ان لوگوں نے غنڈے پالے ہوئے ہیں ان کے ذریعے لوگوں کو ڈراتے اورقتل کراتے ہیں ‘یہ کہتے ہیں جمہوریت بہترین انتقام ہے آصف زرداری پر ہاتھ ڈالو تووہ جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتاہے یہ لوگ عوام کو غلام بناکر خوف کے ذریعے ان سے ووٹ لیتے ہیں‘مجرموں کو پولیس میں بھرتی کیاگیاہے وہ عوام کی کیا حفاظت کریں گے‘ سندھ کو لوگوں آپ کو تبدیلی کاموقع ملاہے اس کوضائع نہ کریں‘زرداری کے اتنے پیسے باہربھیجے ہیں کہ وہ رکھ کربھول گیاہے گنتی تک نہیں آتی‘ اب بلاول جیسے بچے کو آگے کیاہے جسے پاکستان توکیا سندھ کاپتہ نہیں وہ کیاکرے گا‘25جولائی کو زرداری پارٹی کو شکست ہوگی۔اس موقع پر پی پی کے نادر خان کھوسو،حاجی غلام نبی رنداوردیگرنے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا جبکہ عرض محمد ڈاہانی نے پی ٹی آئی امیدوارکے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کیا۔

Facebook Comments HS