میں نے ووٹ بیچنے کی بات کی کہ پیسے لے کر ووٹ بیچنا لعنتی کام ہے؛ پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے بارے میں بدکلامی کی وضاحت دیتے ہیں


 جیو کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں غلط زبان کے استعمال سے متعلق سوال پر پرویز خٹک نے کہا کہ میرا انتخابی حریف لوگوں سے ووٹ لینے کیلئے کروڑوں روپے لگارہا ہے، میں نے اپنے لوگوں کو کہا کہ ووٹ بیچنا ملک کیلئے بدنامی کی بات ہے، ووٹ بیچنے سے بہتر ہے دوسرا کوئی کام کرلیا جائے، میں نے ووٹ بیچنے کی بات کی کہ پیسے لے کر ووٹ بیچنا لعنتی کام ہے، یہ ملک کیلئے بھی اچھا نہیں اور ووٹ خریدنے والوں کیلئے بھی اچھا نہیں ہے، اس دوران ایک لفظ میرے منہ سے نکل گیا، جو ووٹ بیچتے ہیں وہ ایسے لوگ ہوتے ہیں، میں نے نہ پیپلز پارٹی کیخلاف بات کی نہ کسی کی ذات کی بات کی، میں نے یہی کہا کہ میں جو جھنڈے دیکھ رہا ہوں اگر یہ پیسوں پر لگائے گئے ہیں تو ان لوگوں پرلعنت ہے، وہاں جاکر پوچھیں جھنڈے بھی پیسے دے کر لگوائے جارہے ہیں، پانچ ہزار دس ہزار روپے دے کر جھنڈے لگوائے جارہے ہیں، اگر میری زبان سے غلط لفظ ادا ہوا تو اس کیلئے معذرت چاہتا ہوں، میں نے جذبات میں یہ بات کردی اگر کسی کو اس سے تکلیف پہنچی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، میں اس علاقے کے لوگوں کو کہہ رہا تھا کہ جو پیسے پر ووٹ یا جھنڈے لگارہے ہیں وہ اس طرح کے لوگ ہیں۔

Facebook Comments HS