تحریک لبیک کی خاتون امیدوار کا “شرعی” پوسٹر


25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابا ت کے حوالے سے ہر طرف پارٹی پرچموں اور جھنڈوں کی بھرمار ہے تاہم اسی صورتحال میں تحریک لبیک کا ایک انوکھا پوسٹر سب کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے تقریباً ملک بھر میں 173 امیدوار انتخاب میں اتارے ہیں جو بھرپور طریقے سے اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ تحریک لبیک نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے خاتون رہنما محترمہ میمونہ حامد کو انتخاب میں اتارا ہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ این اے 125 میں تحریک لبیک کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں خادم حسین رضوی کے ساتھ خاتون رہنما نے اپنی تصویر شائع نہیں کروائی بلکہ اس پر صرف نقاب میں موجود خاتون کا خاکہ شائع کیا گیا ہے جب کہ اسی پوسٹر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پی پی 149 سے صوبائی امیدوار مفتی رضا کونین کی تصویر موجود ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).