کال سینٹر اسکینڈل میں 21 بھارتیوں کو 20 سال کی سزا


امریکا میں کال سینٹر اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی شہریوں کو20 سال تک کی سزا سنادی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق ایجنٹس نے جعلی کال سینٹرکے ذریعے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نےاسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی نوجوانوں کو 4 سے 20 سال کی سزا سنائی ہے، کال سینٹر ایجنٹ مصیبت میں پھنسےامریکیوں کو ویلیو کارڈز خریدنے پر دباؤ ڈالتے تھےجبکہ انکار کی صورت میں انہیں گرفتاری کی دھمکی دیتے تھے۔

جعلی کال سینٹر کا ہدف عمر رسیدہ امریکی شہری اور غیرقانونی تارکین وطن تھےجبکہ سزا مکمل ہونے کے بعد متعدد زیر حراست مجرموں کوملک بدر کردیا جائے گا۔
بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).