چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو شریف فیملی نے صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کی: ہارون رشید


معروف صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی نے نیب کے چیئرمین کو ہپیش کش کی ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں اور مستعفی ہو جائیں تو انہیں صدر پاکستان کے عہدے سے نواز دیا جائے گا۔ انہین یہاں تک کہا گیا کہ اگر ان کو یقین نہیں تو یہ وعدہ خانہ کعبہ میں حجر اسود کے سامنے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ملک میں چار ججوں پر شریف خاندان کام کر چکا ہے۔ دو جج سپریم کورٹ کے ہیں اور دو جج ہائی کورٹ کے ہیں۔ ابھی تیقن سے نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کون سے جج ہیں لیکن جب وہ بولیں گے تو پتہ چل جائے گا۔

جہاں تک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا تعلق ہے، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، صحیح ہیں یا غلط، یہ ابھی ہم نہیں کہہ سکتے، اس کا فیصلہ تحقیقات سے ہوگا۔ ہارون الرشید نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پہلے ایک مکان لیا، پھر دوسرا لیا اور پھر تیسرا، اس طرح کوئی وفاقی سیکرٹری یا بیوروکریٹ بھی نہیں کرتا کہ ایک مکان پسند نہیں تو دوسرا اور پھر تیسرا لے لیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ شوکت عزیز جذباتی طور پر ہلے ہوئے شخص ہیں، یہ ایک دفعہ مجھے جہاز میں ملے تو مجھے کہنے لگے کہ مجھے آپ کے کالم کی بہت ضرورت ہے، آپ مجھ پر کالم لکھیں۔ میں اس موقع پر انہیں ہکا بکا ہو کر دیکھتا رہ گیا۔ انہوں نے مجھے ایک بار میسج بھی کیا اور کہا کہ ہارون صاحب مجھے آپ کے قلم کی بہت ضرورت ہے۔

Facebook Comments HS