ننکانہ میں اس طرح نتائج کا اعلان کیا گیا، تباہی ہے؛ طلعت حسین کا انکشاف


”ننکانہ میں اس طرح نتیجے کا اعلان کیا گیا“ معروف صحافی طلعت حسین نے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر ”بھونچال“ آ گیا

عام انتخابات 2018ءکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے مختلف جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیا جا رہا اور گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس احتجاج کے بعد معروف صحافی طلعت حسین نے ایک ایسی تصویر جاری کر دی ہے کہ سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا ہے اور دیکھ کر یقینا آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔انہوں نے ایک سادہ کاغذ کی تصویر شیئر کی جس پر ننکانہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج درج تھے ۔ طلعت حسین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ننکانہ میں اس طرح نتائج کا اعلان کیا گیا۔۔۔ تباہی ہے“

Facebook Comments HS