سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حلقے میں بڑا اپ سیٹ


الیکشن 2018، شاہد خاقان عباسی کو شکست لیکن سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کیا بنا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

عام انتخابات 2018میں شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے 158کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق یہاں سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی کو تحریک انصاف کے ابراہیم خان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ۔

شجاع آبادکے قومی اسمبلی کے حلقے158کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے۔اس طرح اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے 9ہزار 312ووٹوں سے کامیابی سمیٹ کر اپ سیٹ کر دیا ہے ۔

Facebook Comments HS