عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں, حافظ سعید مجاہد ہیں: پرویز مشرف


سابق فوجی ڈکٹیٹر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں۔ فوج نے تحریک انصاف کی کامیابی میں مدد نہیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کی نیت اچھی ہے جبکہ آرمی چیف نیوٹرل ایمپائر ہیں۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب وقت مناسب ہوگا میں پاکستان واپس جاؤں گا۔ اس کا فیصلہ ابھی کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں، مجاہد ہیں اور پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔