وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے یاسمین راشد کا نام زیرِغور


تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور انہیں آج بنی گالا طلب کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے یاسمین راشد کے مخصوص نشست پر ہونے اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے قانونی رائے بھی طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد طلب کرلیا ہے جہاں ان سے انٹرویو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہے اور قانون مخصوص نشستوں والے رکن کو بھی وزیراعلی بننے کی اجازت دیتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).