گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا


گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ کل اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ذرائع کےمطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ کل پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے چاروں صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔