چوہدری نثار کو اب شیر کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا: پرویز رشید


مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔

راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے اور ہارنے والے چوہدری نثار کی ہار پر ان کے پرانے حریف پرویز رشید بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے شکست فاش ہوئی ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ اس کارکردگی سے چودھری نثار کو اپنی ذاتی مقبولیت اور پارٹی سے وابستگی کا اندازہ ہو گیا ہو گا۔