پی ٹی آئی کا (ق) لیگ کو وزیر اعلی بنانے سے انکار: ایاز صادق نے پرویز الہی سے رابطہ کر لیا
پی ٹی آئی نے پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کو وزیر اعلی کا عہدہ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) نے اس پر شدید ترین ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کا انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد تھا تاہم پی ٹی آئی ق لیگ کو کوئی اہم عہدہ دینے کے لئے تیار نہیں۔
اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد دونوں جماعتیں کمیٹیوں کی سطح پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایاز صادق نے چودھری پرویز الٰہی سے صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے تعاون بھی طلب کیا ہے جبکہ دونوں پارٹی رہنما وں کی جانب سے کمیٹیوں کی سطح پر مذاکرات پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین ان سے رابطے میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 16 اراکین کی حمایت کا دعوی کیا ہے۔ کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کیلئے 371 میں سے 186 نشستوں کی ضرورت ہو گی۔


