وہ مسلسل مجھے دھوکا دیتا رہا؛ دیپیکا پڈوکون


! رنبیر کپور سے بریک اپ پر بولیں دیپیکا- اس کی عادت میں شمار ہو چکا تھا دھوکہ دینا

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کو اب تین برس ہونے کو آئے لیکن میڈیا میں آج بھی دیپیکا کا نام رنبیر کپور کے ساتھ جڑا دکھائی دے جاتا ہے۔ اس رشتہ کے ٹوٹنے پر خبریں بھی جلد ہی سامنے آگئی تھیں۔ 2010 میں دیپیکا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بغیر کسی کا نام لئے اس کی وجہ بیان کر دی۔ دیپیکا نے بتایا کہ وہ مجھے دھوکہ دے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سے  لوگوں نے سمجھایا تھا کہ وہ تمہیں دھوکہ دے رہا ہے لیکن میں نے ہر کسی کی بات کو نظر انداز کر دیا۔ پھر جب ایک بار میں نے خود اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو مجبورا  الگ ہو جانے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں معلوم ہو چکا تھا کہ اس رشتہ میں انہیں دھوکہ مل رہا ہے لیکن اس بندے کی بار بار وضاحتوں پر انہوں نے اسے ایک اور موقع دیا مگر ان کے ساتھ پھر سے وہی ہوا۔

دیپیکا نے مزید کہا کہ اس کی عادت میں دھوکہ دینا شامل ہو چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی دوستی میں وہ ہمیشہ وفادار رہیں انہوں نے کبھی بھی رشتے میں چیٹنگ نہیں کی۔ اس افئیر میں ایسے دھوکہ دئیے جانے کے بعد دیپیکا کافی ٹوٹ گئی تھیں۔ لیکن اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ دیپیکا اپنی زندگی میں اب رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کے رشتہ میں بندھ چکی ہیں۔

Facebook Comments HS