اویس لغاری کا الیکشن کے حوالے سے سنگین الزام


اویس لغاری کا 3 پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے غائب ہونے کا الزام

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار اویس لغاری نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے حلقہ پی پی 292 کی دوبارہ گنتی کے دوران تین پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے غائب ہوگئے۔

اپنے بیان میں سردار اویس لغاری نے الزام عائد کیا کہ دوبارہ گنتی میں جان بوجھ کرتھیلےغائب کر دیےگئےہیں، الیکشن کمیشن تین پولنگ اسٹیشنز 61 , 62 اور 66 کے تھیلے غائب ہونے کا نوٹس لے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وہ پی پی 292 سے 200 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

دوسری جانب پریزائیڈنگ افسر کےترجمان کا کہنا ہے کہ الزامات غلط ہیں، پریزائیڈنگ افسر نے دونوں بیگ جمع کرائے جو متعلقہ آراوکے پاس ہیں اور گنتی کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ؛ روزنامہ جنگ
Facebook Comments HS