چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،
خیال رہے کہ عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام مخالفین کو معاف کر چکے ہیں اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا،یاد رہے کہ چند دن قبل بھی نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں ان کا معائنہ کیا تھا،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اس صورتحال انہیں زیادہ دن جیل میں گزارنے نہیں دے گی اور جلد یا بدیر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا،بعد ازاں پمز ہسپتال کے پانچ رکنی بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں تفصیلی معائنہ کیا تھا اور بعض ٹیسٹ بھی کیے تھے، ڈاکٹرز کی رائے تھی کہ نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہوتی تو انھیں انجائنا کا دورہ پڑنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔


